غیر متوقع طور پر بلاک بسٹر ثابت ہونے والی 6 بولی وڈ فلمیں

شائع 04 اپريل 2018 09:09am

blockbuster

کچھ فلمیں ریلیز ہونے سے پہلے اپنی کاسٹ کی وجہ سے شائقین میں مقبول نہیں ہو پاتیں۔ اور کچھ فلموں کے ٹریلر میں نظر آنے والی کہانی کچھ خاص تجسس اور دلچسپی پیدا نہیں کرتی۔ لیکن جب یہ فلمیں پردے پر آتی ہیں تو توقع کے برعکس بے انتہاء کامیابی اور کاروبار حاصل کرتی ہیں۔

آج ہم آپ کو بولی وڈ کی ان 6 بلاک بسٹر فلموں کے بارے میں بتائیں گے جنہوں نے غیر متوقع طور پر خوب بزنس کیا۔

سونو کے ٹیٹو کی سویٹی

اس فلم نے ساری توقعات کو پیچھے چھوڑتے ہوئے باکس آفس پر اپنا جھنڈا گاڑھ دیا۔ فلم 'پیار کا پنچ نامہ' کی کاسٹ اس بار دو دوستوں کی ایک مختلف کہانی کے ساتھ پیش ہوئی، جسے شائقین نے بہت سراہا۔

Related image

ہندی میڈیم

پاکستانی اداکارہ صبا قمر اور عرفان خان کی بہترین اداکاری نے اس فلم کو سو کروڑ سے اوپر کا غیر متوقع کاروبار دیا۔ یہ فلم چین میں ریلیز ہونے والی چند بولی وڈ فلموں میں سے ایک ہے۔   Image result for hindi medium  

سیکریٹ سُپر اسٹار

یہ فلم بھارت کی سب سے ذیادہ کاروبار کرنے والی فلموں میں سے ایک تھی۔ یہ فلم 'دنگل' اور 'باہوبلی' کے بعد تیسرے نمبر پر تھی۔

Secret Superstar.

 

انگلش ونگلش

اس فلم میں اداکارہ سری دیوی کی انڈسٹری میں عرصہ دراز بعد آمد تھی۔ اور مداحوں کو ان سے بہت ساری امیدیں تھیں۔ بھارتی باکس آفس میں اس کا کاروبار 4 ملین امریکی ڈالر تھا۔ اس کی وجہ سے یہ فلم بین الاقوامی سطح پر دس کامیاب ترین بالی وڈ فلموں میں شمار ہوئی۔  

 English Vinglish.

  ٭ دم لگا کے ہائیشا

یہ فلم ان چند بولی وڈ فلموں میں سے ایک تھی جس نے دوسرے ہفتے میں پہلے ہفتے کے مقابلے ذیادہ کاروبار کیا۔ پانچویں ہفتے میں سب سے ذیادہ کاروبار کرنے والی فلموں میں 'دم لگا کے ہائیشا' پہلے نمبر پر تھی۔  

Dum Laga Ke Haisha.

  ٭ ریڈ

فلم ریڈ جرائم کے موضوع پر مبنی ہے اور اس میں اصل زندگی میں پیش آنے والے وقعات کی عکاسی کی گئی ہے۔ اس میں مرکزی کردار اجے دیوگن اور ایلیانہ ڈی کروز ادا کیا ہے۔ یہ فلم بھی باکس آفس پر کامیاب کاروبار کر رہی ہے۔  

Raid.


Thanks to Laughing Colours