پی آئی اے ملازمین کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، قائم علی شاہ
کراچی:وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کہتے ہیں کہ پی آئی اے ملازمین کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔وفاق راضی نہ بھی ہواتو بھی معاملے کی عدالتی تحقیقات کرائیں گے۔
سندھ اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا کہ پی آئی اے ملازمین کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، واقعے کی پولیس تحقیقات کررہی ہے۔عدالتی تحقیقات کے لیے آج ہی کمیشن کی تشکیل کے لیے تیارہیں۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پی آئی اے ملازمین کے ساتھ ہمدردی ہے،جب وہ کہیں گے عدالتی کمیشن کے لئے چیف جسٹس کو خط لکھ دیں گے ، وفاق راضی نہ بھی ہواتو بھی معاملے کی عدالتی تحقیقات کرائیں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھاکہ دہشتگردی اوربدامنی کاہم نے خاتمہ کیا،کوئی نہیں مانتا تواس کی مرضی۔غریب اورمسکین سب مانتے ہیں حکومت نے امن بحال کیا۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔