صوبائی وزیر قانون راناثناءاللہ نے شکایات سیل کا افتتاح کردیا

شائع 03 فروری 2016 05:30pm

rana

لاہور:صوبائی وزیر قانون راناثناء ا للہ نے آئی جی آفس میں نئے شکایات سیل کا افتتاح کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ شکایت سیل سے عام آدمی کی آواز آئی جی تک باآسانی پہنچ جائے گی۔ پانچ ہزار اہلکاروں پر مشتمل اسپیشل پروٹیکشن یونٹ ستمبر سے فیلڈ میں ہوگا۔

پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے لاہور آئی جی آفس میں سٹیٹ آف دی آرٹ شکایات سیل کا افتتاح کردیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ نئے سسٹم سے عام آدمی کی تھانے سے لے کر آئی جی تک رسائی ممکن ہوگی اور شکایات کو سائنسی بنیادوں پر دیکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب اگر دوسرے صوبوں کی نسبت پرامن ہے تو اس کا کریڈٹ پولیس اور کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کو جاتا ہے۔صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ اہم اور غیرملکی شخصیات کی حفاظت کے لیے بنایا گیا سپیشل پروٹیشن یونٹ ستمبر سے کام شروع کردے گا۔

اس موقع پر آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے شکایات سیل اور پولیس میں بھرتیوں کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔