آج کا دن کیسا رہے گا؟ 21 اپریل 2018
حمل (Mar21-April19)
آج آپ کی عملی صلاحیتیں مکمل طور پر متحرک نہ ہوسکیں گی لیکن آپ کے دوست اور آپ کے گھر والے آپ کی مدد کرنے کے لئے تیار ہوں گے۔ کسی بزرگ خاتون کی مدد قبول کرنے سے نہ جھجکیں اور نہ ہی کسی بھی قیمت پر کسی قسم کے بحث و مباحثہ کا حصہ بنیں۔
ثور (April20-May20)
آج آپ کو کسی قسم کی جذباتی صورتحال کا سامنا ہوسکتا ہے لیکن آپ کے لئے کوئی بات مشکل نہ ہوگی کیونکہ آپ ایک مسکراہٹ اور پیار بھرے دو الفاظ سے باآسانی دوسروں کو قابو کرسکتے ہیں۔ آپ کے مالی حالات بہتر ہونے کے باعث آپ کو اپنے جذبات پر قابو رکھنے میں مشکل ہوسکتی ہے۔
(May21-June21) جوزا
آج آپ کی ذہنی حالت کسی بھی فیصلے کے لئے بہتر نہ ہونے کی وجہ سے کوئی بھی سنجیدہ فیصلہ کرنا مشکل ثابت ہوسکتا ہے۔ اس کے علاوہ پہلے سے طے کردہ معاملات سے فائدہ حاصل کرنے کے امکانات خاصے کم ہوں گے۔ آج کسی بھی کام کو زبردستی آگے بڑھانے کی کوشش نہ کریں۔
(June22-July22) سرطان
آج اپنے ارادوں کی استقامت اور اعتماد کی وجہ سے ہی محسوس کریں گے کہ آپ میں کسی بھی کام کو انجام دینے کی قوت با افراط موجود ہے اور جونہی آپ پہلا قدم اٹھانے کی کوشش کریں گے تو آپ کے اردگرد موجود سبھی افراد آپ کے ساتھ چلنے کے لئے تیار ہوجائیں گے۔
(July23-Aug22) اسد
آج کسی بھی اہم اور ضروری ہدف کی تکمیل کرنا آپ کے لئے بہت مشکل امر ثابت ہوسکتا ہے۔ اگر اپنا کام مکمل نہ کرسکیں تو پھر اسے مؤخر کرنا ہی بہتر رہے گا ورنہ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ آپ کوئی بڑی غلطی کر بیٹھیں جس کی وجہ سے مالی نقصان ہوسکتا ہے۔
(Aug23-Sep22) سنبلہ
آج اپنے عملی کاموں کی ترجیحات طے کرتے وقت الجھن محسوس ہوسکتی ہے۔ آپ اپنے موجودہ اہم اہداف مکمل کرنے میں کامیاب ہوسکتے ہیں بشرطیہ کہ اپنے مالی مسائل کا درست رخمینہ لگاسکیں کیونکہ اس کے لئے اپنے پیشہ وارانہ معاملات پر توجہ دینا بہت ضروری ہوگا۔
(Sep23-Oct22) میزان
آج آپ کی کامیابی کے امکانات آپ کی سوچوں کے مطابق کم ہونے کی وجہ سے آپ مزید کئی کاموں میں الجھ سکتے ہیں، اپنے آپ کو جذباتی بنانے کی کوشش نہ کریں ورنہ آپ کے لئے اپنے حالات سے نبھا کرنا مشکل ہوجائے گا جبکہ دوسروں کو اپنے نظریات سے ہم آہنگ کرنے کی کوششیں بھی بظاہر کامیاب ہونا مشکل نظر آتی ہیں۔
(Oct23-Nov21) عقرب
آج آپ کے لئے اپنے جذباتی مسائل مشکلات کا سبب بن سکتے ہیں لیکن اس کے باوجود آپ اپنے امور کی انجام دہی میں کامیابی حاصل کرسکیں گے مگر اس کے لئے اپنی بدمزاجی پر قابو پانا بہت ہی ضروری ہوگا۔ آج ہر طرح کی منفی کیفیات اور سوچوں سے بچنے کی کوشش کریں۔
(Nov22-Dec22) قوس
آج ستاروں کی موجودہ پوزیشن کی وجہ سے آپ متحرک اور جوشیلے ہوسکتے ہیں جبکہ ماضی کے بہت سے جذباتی یا ناتجربہ کاری کی بنیاد پر کئے گئے فیصلے آپ کے سامنے آنے سے جذباتی مسائل نمایاں ہوسکتے ہیں جس کی وجہ سے آپ کی طبیعت میں بدمزگی کا عنصر واضح طور پر نظر آسکتا ہے۔
جدی (Dec23-Jan19)
آج آپ کا رویہ خلافِ معمول یا تلخ ہونے کی وجہ سے آپ کا ذاتی تاثر خراب ہوسکتا ہے اس لئے اپنے شراکتی معاملات کو مثبت انداز میں لے کر آگے بڑھنے میں ہی کامیابی مل سکتی ہے۔ آج ممکن ہے کہ آپ کو اپنے گھر کی فوری مرمت یا تزئین و آرائش کی ضرورت محسوس ہو۔
دلو (Jan20-Feb18)
آج آپ کو حسبِ توقع کامیابیاں حاصل نہ ہوسکیں گی جبکہ آج اپنے معاملات کی انجام دہی میں انتہائی سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور اگر کام کے دوران کسی بھی طرح کا کوئی اختلافی مسئلہ سامنے آجائے تو اس پر زیادہ بحث و مباحثہ کرنے سے گریز کریں ورنہ تلخی پیدا ہونے میں ذرا بھی دیر نہ لگے گی۔
حوت (Feb19-Mar20)
آج کچھ ایسی غیر متوقع رکاوٹیں سامنے آسکتی ہیں جن کی وجہ سے اپنے طے کردہ معاملات پر عمل پیرا ہونا مشکل ہوسکتا ہے۔ اپنے آئیڈیل کی تلاش میں ناکامی کی وجہ سے اپنے اندر تلخی پیدا نہ ہونے دیں۔ آج کسی بھی طرح کی کاروباری ملاقاتوں سے ذرا احتراز کریں۔
نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔
صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔