ان 5 چیزوں کے استعمال سے آنکھوں کے موتیا اور دیگر مسائل سے محفوظ رہیں
آنکھیں ہمارے جسم کا سب سے نازک عضو ہیں اور ان حفاظت بھی بہت حساس طریقے سے ضروری ہے۔ اور جب بات آتی ہے آنکھوں کی حفاظت کی تو سورج کی نقصان دہ شعاعیں اور موسم کی گرمی وہ چیزیں ہیں جن سے ہمیں آنکھوں کو سب سے ذیادہ بچانا چاہیئے۔ اگر ہم آنکھوں کی حفاظت نہ کریں تو آنکھوں کے بہت سے مسائل میں مبتلا ہوجائیں گے۔ ان مسائل میں آنکھوں کی خشکی، جلن ، خارش اور سڑخی شامل ہیں۔ بہت دیر تک کمپیوٹر اور موبائل کی اسکرین پر آنکھیں جمائے رکھنے سے بھی آنکھیں تھکن کا شکار ہوجاتی ہیں۔
آنکھوں کی صحت کا خیال صرف گاجر کھا کر نہیں رکھا جاسکتا۔ آج ہم آپ کو کھانے کی کچھ ایسی اشیاء بتائیں گے جنہیں کھا کر آپ آنکھوں کے دیگر مسائل سے محفوظ رہیں گے۔
ہرے پتوں والی سبزیاں
سلاد پتے، پالک، سرسوں کا ساگ، بند گوبھی اور دیگر ہری سبزیاں وٹامن سی سے بھرپور ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ ان میں بیٹا کیروٹین، لیوٹین، اور وٹامن اے بھی کثیر تعداد میں موجود ہوتا ہے۔ یہ غذائی اجزاء آنکھوں کو قدرتی طور پر دھوپ کے مضر اثرات سے بچانے کا کام کرتی ہیں۔

مچھلی
مچھلی اور مچھلی کا تیل انسان کی صحت کو متعدد طریقوں سے فائدہ پہنچانے کے لئے مشہور ہے۔ اس میں اومیگا 3 اور مختلف ایسڈس موجود ہوتے ہیں جو آنکھوں کی صحت کے لئے بھی بہت فائدہ مند ہیں۔ آنکھوں میں عمر کے ساتھ آنے والی کمزوریوں کو جلد ظاہر ہونے سے روکا جاسکتا ہے۔

کینو اور مالٹا
کینو اور مالٹے میں بھی وٹامن سی اور بایوفلیوانائڈز کی کثیر مقدار موجود ہوتی ہے۔ یہ غذائی اجزاء آنکھوں کے پانی اور پٹھوں کے لئے بے حد ضروری ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ رگوں کی صحت کے لئے بھی فائدہ مند ہوتے ہیں۔ وٹامن سی کی مناسب مقدار اگر غذا میں شامل کی جائے تو آنکھوں میں موتیا بننے سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔

دودھ سے بنی اشیاء
دودھ ویسے تو ایک مکمل غذا ہے لیکن اس میں وٹامن اے کی مقدار اسے آنکھوں کی صحت کے لئے خاص بناتی ہے۔ دودھ میں موجود زنک جگر سے آنکھوں تک وٹامن اے کی فراہمی میں مدد دیتا ہے۔ دودھ اور اس سے بنی اشیاء آنکھ کے پردے کی حفاظت کرتا ہے۔ اس کے علاوہ موتیا سے حفاطت اور نظر بھی بہتر بناتا ہے۔

انڈے
انڈے آنکھوں کے لئے بہترین غذا ثابت ہوسکتے ہیں۔ اس میں موجود سب ہی غذائی اجزء اسے انکھوں سے متعلق مسائل کے لئے مفید بناتے ہیں۔ غذا میں انڈوں کی مناسب مقدار آنکھوں کی مجموعی صحت کو بہتر بنانے میں کارآمد ہے۔

Thanks to HT
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔