آج کا دن کیسا رہے گا؟ 5 مئی 2018

شائع 05 مئ 2018 04:52am

Today1

حمل (Mar21-April19)

آج آپ ایک ساتھ ہی کئی کام اکٹھے شروع کرسکیں گے۔ کئی معاملات کو ایک ساتھ چلانے کے لئے آپ کو اپنا ظرف بہت بلند رکھنا ہوگا اور بہت ہی کھلے دل سے فیصلے کرنا ہوں گے۔ آج آپ کو رقم کے حصول کے لئے کسی بھی شارٹ کٹ کی طرف نہیں جانا چاہیئے کیونکہ اس میں کامیابی کے امکانات بہت کم ہیں۔

ثور (April20-May20)

آج آپ کو اپنے دور دراز کے رشتہ داروں کی جانب سے کوئی ایسی ناخوشگوار خبر مل سکتی ہے جس کی وجہ سے آپ بہت ڈسٹرب ہوسکتے ہیں اور اسی وجہ سے ہی آپ کا طے کردہ شیڈول مکمل طور پر تبدیل ہوکر رہ جائے گا اور ممکن ہے کہ آپ کو اپنے کسی پیارے کی وجہ سے اچانک سفر کا ارادہ کرنا پڑے گا۔

  (May21-June21) جوزا

آج اگر آپ نے طے کر رکھا ہے کہ کوئی نئی سرمایہ کاری کرنی ہے تو اسے آج کے دن کے لئے ملتوی کردیں کیونکہ آج کسی بھی قسم کی کاروباری سرگرمیوں کے لئے اچھا دن نہیں ہے۔ اس کے علاوہ جذباتیت کی وجہ سے کسی بھی قسم کے خطرات سے کھیلنے کی کوشش نہ کریں۔

 (June22-July22) سرطان

آج اگر صبح سے ہی آپ کا موڈ ٹھیک نہ ہو تو دوسروں پر غصے ہونے اور اپنا موڈ مزید خراب کرنے سے بچیں، اس کے علاوہ کسی بھی بات پر ردعمل ظاہر کرنے میں چیخنے چلانے گریز کریں۔ آج آپ کو کسی پرانے رشتہ دار کی جانب سے معقول رقم موصول ہوسکتی ہے۔

 (July23-Aug22) اسد

آج آپ کو اپنے طے شدہ شیڈول کے مطابق عمل پیرا ہونے میں مشکل پیش آسکتی ہے کیونکہ آپ کے گھریلو حالات آپ کو اس کے مطابق عمل پیرا ہونے میں مشکلات پیدا کرسکتے ہیں اور کئی قسم کے مسائل سامنے آسکتے ہیں۔ آج آپ کو کسی دوست کی جانب سے مشترکہ کاروبار کی پیشکش ہوسکتی ہے۔

 (Aug23-Sep22) سنبلہ

آج اگر آپ کو اپنی ترقی اور ذاتی شہرت کے لئے کچھ بھی کرنا ہو تو اس کے لئے اپنے اندر لگن پیدا کریں۔ مکمل منصوبہ بندی کریں اور خاص کر اس سارے معاملے کو آگے بڑھانے کے لئے بہترین وقت کا انتخاب کریں کیونکہ اس کے بغیر آپ کا کوئی بھی کام پایہ تکمیل تک نہیں پہنچے گا۔

 (Sep23-Oct22) میزان

آج آپ کو اپنے رشتہ داروں کی جانب سے کوئی خوشخبری مل سکتی ہے۔ اپنے آپ کو متوازن بنا کر لگنے والے جذباتی جھٹکوں سے خود کو بچانے کی کوشش کریں۔ اپنے آپ کو کسی قسم کی بھی تضاد بیانی سے دور رکھنے کی کوشش کامیاب بنا سکیں گے۔

  (Oct23-Nov21) عقرب

آج آپ بہت زیادہ قنوطی اور بیزار ہوسکتے ہیں جس کی وجہ سے کسی سے بھی بات کرنے کو دل نہیں چاہے گا اور نہ ہی آپ کو کوئی اچھا لگے گا۔ آج اگر کسی کاروباری سفر پر جانا ہو یا تو کوئی اہم کاروباری ملاقات کرنی ہو تو اسے ملتوی کرنا ہی آپ کے لئے بہتر رہے گا۔

 (Nov22-Dec22) قوس

آج آپ کی تمام تر توجہ اپنی مالی اور معاشی حالت کو درست کرنے پر مرکوز رہے گی لیکن اگر آپ حواس باختہ ہونے کے بجائے کسی تجربہ کار اور سینیئر فرد کی باتوں پر سنجیدگی سے غور کرلیں تو یقینی طور پر آپ اس سب باتوں کے خوف سے آزاد ہوسکیں گے۔

 جدی (Dec23-Jan19)

آج آپ بہت کچھ کرنے کے لئے اپنے وسائل کو استعمال میں لاسکیں گے جبکہ بہت کچھ آپ کے ہاتھ میں ہوگا لیکن جب آپ کا موڈ ٹھیک نہ ہوگا تو کیا کرسکیں گے؟ آپ کو کسی قسم کے خطرات مول نہیں لینے چاہئیں اور کوئی ایسا کام شروع نہیں کرنا چاہیئے جس کی کامیابی میں شک و شبہ ہو۔

 دلو (Jan20-Feb18)

آج صبح سے ہی آپ کے سامنے سوائے مالی مشکلات اور اس کی وجہ سے پیدا ہونے والے ذہنی دباؤ کے علاوہ اور کچھ نہ ہوگا۔ ممکن ہے جب اس کی وجہ سے بے چینی بڑھے گی تو اپنے ساتھ کام کرنے والے افراد یا جن سے لین دین کا معاملہ ہو ان سے جھگڑا بھی ہوسکتا ہے۔

 حوت (Feb19-Mar20)

آج آپ کو بہت سے معاملات میں احتیاط کرنے کی ضرورت ہوگی خاص کر اخراجات کے حوالے سے محتاط رہیں کیونکہ ان اخراجات کی وجہ سے آپ کی تکرار اپنے شریک حیات سے ہوسکتی ہے اور اگر آپ نے احتیاط نہ کی تو نتائج بالکل بھی اچھے نہ ہوں گے۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔