اپنی جلد کے حساب سے صحیح سن بلاک کا انتخاب کریں
گرمی کا موسم اور سورج کی تپش اپنے عروج پر ہے۔ اس موسم میں اپنی جلد اور رنگت کو دھوپ کی مضر شعاعوں سے بچانے کے لئے سن اسکرین یا سن بلاک استعمال کرنا بے حد ضروری ہے۔ سن بلاک کے استعمال کے ساتھ ساتھ اس بات کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے کہ اپنی جلد کی ساخت کے مطابق سن بلاک استعمال کیا جائے۔
اگر آپ کی جلد خشک ہے تو سن بلاک لگانے سے پہلے موئسچرائیزر ضرور لگائیں۔ اگر جلد چکنی ہے تو ایس پی ایف 50 سن بلاک بہترین انتخاب ہے۔ اور اگر اپ کی جلد نارمل ہے تو ایس پی ایف 30 سن بلاک فائدہ مند ہے۔
وقت
سن بلاک کا استعمال باہر جانے سے کم از کم 30 منٹ پہلے کرنا چاہیئے۔ یہ وقت اس لئے ضروری ہے تاکہ سن بلاک جلد پر اچھی طرح سیٹ ہوجائے اور پسینہ آنے کی وجہ سے جلد سے ہٹ نہ جائے۔ اس کے علاوہ دھوپ میں گزارے جانے والے ہر دو سے تین گھنٹے بعد سن بلاک دوبارہ استعمال کرنا چاہیئے۔
طریقہ
سن بلاک یا سن اسکرین کے استعمال کا اس بات سے کوئی تعلق نہیں ہے کہ آپ میک اپ استعمال کرتے ہیں یا نہیں۔ میک اپ سن بلاک کے ساتھ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے اگر صحیح طریقے سے استعمال کیا جائے۔ سن بلاک استعمال کرنے سے پہلے ہمیشہ کوئی اچھا موئسچرائیزر استعمال کریں۔ اس طرح جلد سورج سے حفاظت کرنے والی خصوصیات کو اچھی طرح جذب کر سکے گی اور میک اپ کرنے میں بھی آسانی ہوگی۔
بہت سے لوگوں کا ماننا ہے کہ سن بلاک لگانے کے بعد موئسچرائیزر استعمال کیا جائے تاکہ سن بلاک اچھی طرح جذب ہوسکے۔ لیکن سن بلاک موئسچرائیزر کے بعد استعمال کرنے سے اچھے نتائج ملتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اوپر موئسچرائیزر استعمال کرنے سے سن بلاک کی ایس پی ایف خصوصیات ماند پڑ جائیں گی اور جلد کی سحیح حفاظت نہیں ہو سکے گی۔
ٹنٹد موئسچرائزر
سن بلاک میں ایک نئی جدت یہ ہے کہ ایسے سن بلاک بھی دستیاب ہیں جن میں فاؤنڈیشن یا کنسیلر کا رنگ شامل ہوتا ہے۔ اس سن بلاک کا فائدہ یہ ہے کہ آپ کو اسے استعمال کرنے کے بعد داغ دھبے چھپانے کے لئے کوئی کنسیلر یا فاؤنڈیشن استعمال نہیں کرنا پڑے گا۔ اس کے علاوہ یہ موجودہ داغ دھبوں کو چھپا کر انہیں سورج کی مضر شعاعوں سے بھی محفوظ رکھے گا۔
Thanks to TOI
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔