بھارتی ایس-400 دفاعی نظام کی تباہی، سربیا کے صدر کی پاکستانی مؤقف کی تصدیق
آپریشن سندور کے دوران بھارت کی نام نہاد دفاعی برتری اور اس سے متعلق کیے جانے والے دعوؤں پر ایک بار پھر سوالات اٹھنے لگے ہیں، جبکہ وسطی یورپ کے ملک سربیا کے صدر نے بھارتی ایس-400 دفاعی نظام سے متعلق پاکستانی مؤقف کی تصدیق کر دی ہے۔
سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچیچ نے ایک حالیہ انٹرویو میں بطور غیر جانبدار تجزیہ کار زمینی شواہد اور دستیاب ڈیٹا کی بنیاد پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی جنگ کے دوران چینی ساختہ ہتھیاروں نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
سربیا کے صدر کے مطابق بھارتی ایس-400 دفاعی نظام کے ریڈار کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔
الیگزینڈر ووچیچ کا کہنا تھا کہ چینی سیٹلائٹس کے ذریعے یہ دیکھا جا سکتا تھا کہ فرانسیسی ریڈار کہاں تباہ ہوا اور ایس- 400 کے ریڈار نظام کو کہاں نشانہ بنایا گیا، بھارتی تردید کے باوجود دستیاب رپورٹس ایس- 400 ریڈار سسٹم کے متاثر ہونے کی نشاندہی کرتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی جانب سے اس دعوے کی تردید کے باوجود دستیاب رپورٹس اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ ایس-400 ریڈار سسٹم متاثر ہوا تھا۔












