آج کا دن کیسا رہے گا؟ 12 مئی 2018

شائع 12 مئ 2018 04:57am

Today1

حمل (Mar21-April19)

آج آپ نے جو بھی اہداف متعین کررکھے ہیں انہیں باآسانی حاصل کرسکیں گے۔ آپ کو صرف ایک کام کرنا ہے کہ اپنے آپ کو حقیقت پسندی کے اثرات سے آزاد نہیں کرنا اور نہ ہی کسی طرح کے بے بنیاد اندیشوں کا شکار بننا ہے اور فضول خدشات کو سر پر سوار نہیں کرنا۔

ثور (April20-May20)

آج اپنے آپ کو جذباتی تعلقات کے حوالے سے بہت سے اقدامات کرنے کا موقع بھی مل سکتا ہے  اور اپنے منصوبوں کو بروئے کار لانے کے لئے آپ اپنے طے شدہ اہداف کے حصول کے لئے اپنی کوششوں کا آغاز بھی کرسکتے ہیں۔ آج آپ کو اپنے اوسان بحال رکھنے ہوں گے۔

  (May21-June21) جوزا

آج آپ کو اپنے کاروباری معاملات میں ملوث ہونے کی وجہ سے وقت گزارنے کا احساس نہ ہوسکے گا جس کی وجہ سے آپ کو اپنے جذباتی اور محبت بھرے تعلقات کے لئے وقت نکالنے میں مشکل ہوگی جبکہ ایسے کسی بھی موقع کی نسبت سے شرمندگی بھی ہوسکتی ہے۔

 (June22-July22) سرطان

آج اپنے قریبی دوستوں سے اپنے تمام تر معاملات کے بارے میں مشاورت کرنے سے ہی آپ کو اپنے کاموں کی انجام دہی میں آسانی ہوسکے گی۔ آپ کا کوئی رشتہ دار آپ کے منصوبوں کی تکمیل میں رقم صرف کرنے کو بھی تیار ہوگا اور آپ کی مکمل مدد بھی کرسکے گا۔

 (July23-Aug22) اسد

آج آپ اپنے وجدان پر بھروسہ اور مکمل اعتماد کرتے ہوئے جو بھی قدم آگے بڑھائیں گے اس میں کامیابی ضرور مل سکے گی۔ اپنے مالی حالات میں بہتری لانے اور الجھنوں سے بچاؤ کے لئے آپ جو بھی کوششیں کریں گے ان میں بھرپور کامیابی آپ کی منتظر ہوگی۔

 (Aug23-Sep22) سنبلہ

آج آپ کو اپنی محبت بھری زندگی کے بارے میں اہم فیصلے کرنے کے مواقع میسر آسکتے ہیں جبکہ دن کا بہت سا وقت اپنے دوستوں کے ساتھ گپ شپ میں گزار سکیں گے لیکن آپ کو اپنے دوستوں کو بھی خیالات کے اظہار کا موقع دینا ہوگا جس کی وجہ سے سب کا موڈ خوشگوار رہ سکے گا۔

 (Sep23-Oct22) میزان

آج اپنے گھریلو معاملات کو حل کرنے کے لئے کچھ ایسے مسائل کو سرفہرست رکھیں گے جو بہت عرصہ سے التواء کا شکار ہوتے چلے آرہے ہیں۔ ان معاملات میں آپ کی شریک حیات کی عملی مدد اور ہمت افزائی آپ کو متحرک رکھے گی۔ اس کے علاوہ کاروباری شراکت داری معمول کے مطابق رہے گی۔

  (Oct23-Nov21) عقرب

آج اپنے پرانے مگر طے کردہ منصوبے اور ترتیب دیئے گئے معاملات کو مکمل کرنے اور عملی طور پر ان سے فائدہ اٹھانے کی کوششیں کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ اپنے گھر کے لئے مختلف اشیاء کی خریداری اور گھر کی تزئین و آرائش کے معاملات میں ستاروں کی موافقت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

 (Nov22-Dec22) قوس

آج آپ کی ملاقات پرانے دوستوں سے ہوسکتی ہے جس کی وجہ سے آپ کو کسی تقریب میں شرکت کی دعوت مل سکتی ہے۔ اپنے پرانے جذباتی معاملات اور پیار و محبت کے مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کے لئے کوششیں کرنی ہوں گی۔ اس کے علاوہ مخلص فرد کا دل دکھانے کی دانستہ کوششیں بھی آپ کے سامنے ہوسکتی ہیں۔

 جدی (Dec23-Jan19)

آج آپ کو اپنے جذباتی رشتوں کا نئے طریقے سے احیاء یا نئے رشتوں کا آغاز کرنے یا انہیں مضبوط بنانے میں ستاروں  کی مدد اور تعاون حاصل رہے گا مگر کسی قانونی معاملے کو حتمی شکل دینا اور مالی معاہدات پر دستخط کرنا کسی بھی صورت بہتر نہ رہے گا۔

 دلو (Jan20-Feb18)

آج اپنے کاروباری معاملات اور گھریلو معمولات میں یکساں طور پر کامیابی نصیب ہوسکے گی۔ آپ کو ایسے موقع پر ایک ساتھ بہت سے کاموں کی ابتدا نہیں کرنی چاہیئے ورنہ تو کوئی کام بھی مکمل نہ ہوسکے گا۔ آج آپ کے اردگرد موجود افراد زندگی میں تبدیلیاں لانے کی کوششوں کو سراہیں گے۔

 حوت (Feb19-Mar20)

آج آپ کو اپنے شریک حیات یا محبوب کے ساتھ کسی سفر پر جانے کا موقع ملے تو بلا جھجک اسے قبول کرلیں مگر اپنی تیاری مکمل کئے بغیر اپنے سفر کا آغاز نہ کریں۔ اس سے آپ دونوں کو ایک دوسرے کے مزید قریب آنے کا موقع مل سکتا ہے۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔