ہائی بلڈ پریشر کا عالمی دن: علامات، وجوہات اور علاج

شائع 17 مئ 2018 07:08am

blood-pressureسال 2005 سے دور حاضر تک دنیا بھر میں 17 مئی کو ہائیپرٹینشن یعنی ہائی بلڈ پریشر کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ یہ دن اس بیماری کی آگاہی فراہم کرنے اور اس کے خلاف حفاظتی اقدام لینے کی حوصلہ افضائی کے لئے منایا جاتا ہے۔ اس دن کا پیغام یہ ہے کہ اپنے بلڈ پریشر لیول کا علم رکھیں۔

علامات

جسم میں رونما ہونے والی ہائیپرٹینشن اس وقت پیش آتی ہے جب رگوں میں خون کا بہاؤ حد سے زیادہ تیز ہو جاتا ہے۔ اس کے نتیجے میں مختلف اعضاء کو شدید نقصان پہنچنے کا خطرہ ہوتا ہے۔ ان میں دل یا گردے کا غیر فعال ہوجانا، دماغ کی رگیں پھٹنا، اور فالج شامل ہیں۔

Image result for hypertension symptoms

ہائیپرٹینشن کی علامات میں سانس کی کمی، سینے میں درد، متلی یا قے، شدید سردرد اور کپکپی شامل ہیں۔ اس قسم کی کیفیات میں فوری طبی امداد ضروری ہے۔

وجوہات

ہائیپرٹینشن کی دو اقسام ہیں۔ پہلی قسم کا تعلق طرز زندگی اور غذا سے ہوتا ہے۔ جبکہ دوسری قسم کے ہائیپر ٹینشن کا تعلق ہارمون اور گردوں کی بیماری جیسے طبی مسائل سے ہوتا ہے۔

ہائیپر ٹینشن کی پہلی قسم زیادہ عام ہے۔ غذا میں نمک کا زیادہ استعمال، سگریٹ نوشی، اور کالیسٹرول اس کی وجہ بنتے ہیں۔ اس کے علاوہ موٹاپا، مشقت کی کمی اور ذہنی دباؤ بھی اس کی وجوہات میں شامل ہیں۔

Related image

علاج اور حفاظت

ہائی بلڈ پریشر یا ہائیپرٹینشن میں کمی لانے کے لئے کچھ احتیاطی تدابیر اپنانے کی ضرورت ہے۔ وزن کم کرنے سے لے کر، غذا اور طرز زندگی کا خیال رکھنے تک تمام صحت بخش عادتیں اور طریقے اپنانا اس مسئلے کے حل میں مفید ثابت ہوگا۔ اس کے علاو شدید بیماری کی صورت میں مکمل طبی معائنہ اور علاج ضروری ہے۔

Thanks to HT