آج کا دن کیسا رہے گا؟ 18 مئی 2018

شائع 18 مئ 2018 05:03am

Today1

حمل (Mar21-April19)

آج آپ کا جوش و جذبہ اور امید بھرے خیالات آپ کو اپنے درپیش مسائل پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہوں گے لیکن یہ سب کچھ صرف سوچنے سے نہیں ہوگا بلکہ اس کے لئے عملی اقدامات کرنا بھی بہت ضروری ہوگا۔ آج آپ کے لئے وعدوں کی پاسداری ممکن نہ ہوگی۔

ثور (April20-May20)

آج آپ کو اپنے ان پیاروں کی جانب زیادہ توجہ دینی ہوگی جو آپ کے بارے میں بہت زیادہ متفکر ہیں اور آپ کسی بھی کوتاہی کے مرتب ہونے والے اثرات کے بارے میں آپ سے بہت زیادہ جانتے ہیں۔ اپنی سستی اور لاپرواہی سے جان چھڑانے اور اپنے جملہ امور میں محتاط رہنے کی کوشش کریں۔

  (May21-June21) جوزا

آج آپ زبردست قسم کے کامیاب کاروباری منصوبے بنانے میں کامیاب رہیں گے جبکہ اپنے اردگرد موجود افراد کی رائے کو بھی لازمی مدنظر رکھیں۔ اپنے جذباتی مسائل کو بھی حل کرنے کا موقع میسر آسکے گا لیکن اس کے لئے آپ کو عفو و درگزر سے کام لینا ہوگا۔

 (June22-July22) سرطان

آج صبح سے ہی آپ میں سماجی طور پر خود کو متحرک کرنے کے جذبات جنم لے سکیں گے جس کی وجہ سے آپ رویہ بھی ایسا ہی اپنانے کی کوشش کریں گے۔ اس دوران کئی قسم کے جذابتی مسائل کی موجودگی کے باوجود آپ اپنی پرامیدی کو بھی قائم رکھ پائیں گے۔

 (July23-Aug22) اسد

آج اپنے گھریلو معاملات کو حل کرنے اور طے شدہ اہداف کے حصول کے لئے تمام ضروری تیاریوں کے ساتھ ساتھ قوت عمل کی موجودگی بھی ضروری ہوسکے گی۔ ان امور کے بارے میں اہم عملی اقدامات کے لئے اپنے اہلخانہ اور شریک حیات کی پرخلوص اور جوشیلی مدد اور حمایت بھی آپ کو حاصل رہے گی۔

 (Aug23-Sep22) سنبلہ

آج اپنی زندگی کے مسائل سے نبرد آزما ہونے کے لئے آپ کے جوش و خروش کو سب ہی کی جانب سے سراہا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ آپ کو اپنے دوست احباب کی معیت میں بہترین وقت گزارنے کا موقع بھی مل سکتا ہے۔ اسی دوران کسی تقریب کا منصوبہ بھی تیار ہوسکتا ہے جس میں آپ کی شمولیت بھی لازمی قرار دی جاسکتی ہے۔

 (Sep23-Oct22) میزان

آج آپ میں پیدا ہونے والے جوش و جذبات آپ کے کئی ضروری معاملات میں اہم تبدیلیاں لانے کی کوشش کرسکتے ہیں۔ یہ انتہائی مناسب وقت ہے جب آپ  قدرت کی جانب سے پیدا کئے گئے اسباب کو بروئے کار لاکر اپنے مستقبل کے بارے میں کچھ اہم فیصلے کرنے کی منصوبہ بندی بھی ہوسکتی ہے۔

  (Oct23-Nov21) عقرب

آج صبح سویرے آپ کے اپنے ہی کسی فیصلے کی وجہ سے آپ کا طے کردہ شیڈول مکمل طور پر تبدیل ہوکر رہ جائے گا۔ آپ اپنے اہلخانہ یا اپنے دوستوں کے ساتھ ملاقات کے دوران کسی تفریحی منصوبے یا باہمی گپ شپ کے لئے کسی تقریب کے انعقاد کی تفصیلات طے کرنے میں مصروف ہوسکتے ہیں۔

 (Nov22-Dec22) قوس

آج آپ میں اعتماد اور حوصلے میں فروانی ہونے کی وجہ سے آپ کسی بھی قسم کی مہم جوئی کا قصد کرسکتے ہیں اور ممکنہ طور پر کوئی جوشیلا قدم بڑھا سکتے ہیں لیکن آپ کو ہر حال میں خطرات مول لینے سے گریز کرنا چاہیئے۔ آج شام میں اپنے پیاروں کے ساتھ بہترین وقت گزار سکیں گے۔

جدی (Dec23-Jan19)

آج آپ کو اپنی مالی حالت کو بہتر بنانے کے عملی مواقع میسر آسکیں گے جس کی وجہ سے آپ مالی طور پر مستحکم نظر آسکیں گے اور تمام صورتحال کو بھی اپنے قابو میں کرسکیں گے۔ آج اپنے پیشہ وارانہ معاملات میں خوب کامیابیاں سمیٹنے کا دن ہے۔

 دلو (Jan20-Feb18)

آج آپ کو کسی بھی فرد سے ایسا کوئی وعدہ نہیں کرنا چاہئے جسے آپ کے لئے پورا کرنا ممکن نہ ہو اور اگر پہلے سے کئے گئے وعدے پورے کرنے کی کوشش میں کسی کی مدد کی ضرورت ہو تا آپ کو اسے حاصل کرنے میں کسی قسم کی جھجک سے کام نہیں لینا چاہئے۔ 

حوت (Feb19-Mar20)

آج اگر آپ اپنے مالی حالات کی بہتری کے لئے اپنے وسائل کا بہترین استعمال یقینی بنا کر اپنی کوششوں میں تیزی لانے میں کامیاب ہو گئے تو سمجھ لیں کہ آپ کے لئے اپنے اہداف کا حصول بھی ممکن ہو پائے گا۔ اگر اپنے لین دین میں کوتاہی برتی تو آپ کے لئے اپنی عزت اور باہمی تعلقات کو بچانا بھی ممکن نہ رہے گا۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔