بھارت کا براہ راست ایر ان سے گیس درآمد کرنے کا فیصلہ
نئی دہلی:بھارت نے پاکستان کو نظرانداز کرکے ایران سے براہ راست گیس درآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا، ساڑھے چار ارب ڈالر کی لاگت سے زیرسمندر گیس پائپ لائن بچھائی جائے گی۔
ایرانی حکام کے مطابق بھارت نے تہران سے درخواست کی ہے کہ پاکستان ایکسکلوزو اکنامک زون کو نظرانداز کرکے زیرسمندر گیس پائپ لائن بچھائی جائے، دونوں ممالک کے درمیان گیس پائپ لائن کے اس منصوبے پر سنجیدگی سے غور کیا جارہا ہے۔
ایرانی حکام کے مطابق ساڑھے چار ارب ڈالر کی لاگت سے چودہ سو کلومیٹر طویل گیس پائپ لائن ایران سے انڈین ویسٹ کوسٹ تک زیرسمندر بچھائی جائے گی، جو دو سال میں تعمیر ہوگی۔ منصوبے سے بھارت کو یومیہ تین کروڑ پندرہ لاکھ کیوبک میٹر گیس حاصل ہوگی۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔