جیکی شروف ٹریفک اہلکار بن گئے، ویڈیو وائرل

شائع 24 جولائ 2018 09:09am

11

بولی وڈ اداکار جیکی شروف کا شمار ماضی کے دم دار اداکاروں میں ہوتا ہے۔ آج کل ان کے بیٹے ٹائیگر شروف اپنی اداکاری اور ڈانسنگ کی وجہ سے خوب شہرت رکھتے ہیں۔ تاہم گزشتہ دنوں بھارت کے شہر لکھنئو میں ان کے ایک عمل نے انہیں دوبارہ سرخیوں میں جگہ دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں جیکی شروف کو ٹریفک کنٹرول کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں نظر آرہے یہ مناظر بھارت کے شہر لکھنئو کے ہیں، جیکی شروف وہاں سے گزر رہے تھے تو انہوں نے ٹریفک جام کی صورتحال دیکھی۔ جس کے بعد انہوں نے اپنی گاڑی سے اتر کر ٹریفک کو کنٹرول کرنا شروع کردیا۔

https://youtu.be/Qpem81UgMdg

جب وہاں موجود لوگوں نے جیکی شروف کو اپنی گاڑی سے اتر کر ہدایات دیتے دیکھا تو مسافر اور ڈرائیورز حیران رہ گئے۔ ساتھ ہی لوگوں نے انہیں 'ہیرو' کہنا شروع کردیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں۔