شادی کے بعد سونم کپور کے فوٹوشوٹ کی دھوم

اپ ڈیٹ 24 جولائ 2018 10:09am

11

بولی وڈ کی مشہور اداکارہ سونم کپور کی حال ہی میں آنند اہوجہ نامی ایک بزنس مین سے شادی ہوئی ہے۔ تاہم اب شادی کے بعد ان کا فوٹوشوٹ سامنے آیا ہے جس نے دھوم مچادی ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سونم کپور نے حال ہی میں ایک میگزین کے لئے فوٹو شوٹ کروایا ہے جس کی تصاویر اس میگزین کے فرنٹ پیج پر نمایاں ہیں۔

سونم کپور بولی وڈ سپر اسٹار انیل کپور کی بیٹی ہیں۔ انہوں نے اس فوٹوشوٹ کی تصاویر اپنے انسٹاگرام پر بھی شیئر کیں۔ ان تصاویر میں وہ ایک معروف ڈیزائنر کا لہنگا زیب تن کی ہوئی ہیں۔

یاد رہے سونم کپور کی فلم 'ویرے دی ویڈنگ' حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے جبکہ اس وقت انڈسٹری پر چھائی ہوئی سنجے دت کی بائیو گرافی 'سنجو' میں بھی انہوں نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔