کترینہ اور سلمان کے ریمپ پر جلوے، دبنگ خان پریشان

شائع 04 اگست 2018 07:23am

11

بولی وڈ کے بھائی جان یعنی سلمان خان اور باربی ڈول کترینہ کیف کی جوڑی کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے، ماضی میں دونوں کا افیئر بھی رہا ہے اور مداح اس جوڑی کو بار بار ایک ساتھ کام کرتے ہوئے  دیکھنا چاہتے ہیں۔

حال ہی میں دونوں اداکاروں کو بھارت کے نامور ڈیزائنر کی کلیکشن کے لئے ریمپ پر واک کرتے دیکھا گیا جہاں دونوں نے خوب جلوے بکھیرے اور لوگوں کی جانب سے داد وصول کی۔

اس ایونٹ کے دوران سلمان خان نے کالے رنگ کی شیروانی زیب تن کی ہوئی تھی جبکہ کترینہ کیف بھی منفرد لہنگا پہنے ہوئے خاصی دلکش نظر آئیں۔

سلمان خان کسی بھی ایونٹ کے موقع پر خاصے پر اعتماد نظر آتے ہیں تاہم یہاں معاملہ کچھ مختلف تھا اور وہ کافی پریشان دکھائی دیئے۔

اس شو کے دوران سلمان خان کی پریشانی کی وجہ کچھ خاص نہیں تھی بلکہ انہیں سخت گرمی لگ رہی تھی۔

اس کالے رنگ کی شیروانی میں دبنگ خان کو اس قدر گرمی لگی کہ وہ پورے شو کے دوران اپنا پسینہ ہی صاف کرتے نظر آئے اور آخر میں انہوں نے اس شیروانی کو ہی اتار دیا۔

s1 s2