لاہور:مضرصحت کھانا کھانے سے60 افراد کی حالت غیر
لاہور:لاہور میں ولیمے کی تقریب میں مضر صحت کھانا کھانے سے ساٹھ سے زائد افراد کی حالت غیر ہوگئی، تین خواتین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے بلال گنج میں ولیمے کی تقریب میں کھانا کھانے کے بعد ساٹھ سے زائد افراد کی طبیعت خراب ہونا شروع ہو گئی جس پر متاثرین کو طبی امداد کے لیے میو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
اسپتال ذرائع کے مطابق تین خواتین کی حالت تشویشناک ہے جن کی جان بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔