محبوبہ سے علیحدگی کے بعد دلبرداشتہ جان سینا کا جسم بالکل تبدیل
ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (WWE) کے سُپر سٹار اور 16 بار ورلڈ چیمپئین رہ چکے جان سینا اپنی محبوبہ نکی بیلا سے علیحدگی کے بعد رِنگ سے غائب ہوگئے تھے ۔ لوگ یہ سمجھ رہے تھے کہ شاید وہ محبوبہ سے جدائی کے غم میں تنہائی پسند ہو گئے ہیں۔ لیکن پتا یہ چلا ہے کہ اس دوران وہ خود کو سُپر مین بنانے میں مصروف تھے۔
سماجی رابطے کی مائیکرو بلوگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر جان سینا نے اپنے ایک کروڑ سے زائد فالورز کیلئے اپنی تازہ ترین تصاویر پوسٹ کی ہیں۔

جان سینا کا یہ نیا روپ ان کے پرستاروں کیلئے واقع ناقابل یقین ثابت ہو رہا ہے۔ یہ شاندار تبدیلی دیکھ کر صرف ان کے پرستار ہی نہیں بلکہ دیگر ریسلر بھی حیرت کا اظہار کر رہے ہیں۔

جان سینا اور اُن کی محبوبہ نکی بیلا چھ سال تک اکٹھے رہے۔ جب اُن کے درمیاں اچانک علیحدگی کی خبر سامنے آئی تو سب حیران رہ گئے۔

اس واقعے کے بعد جان سینا منظر سے غائب تھے۔ اب وہ نئے روپ میں سامنے آئے ہیں تو اُن کے پرستار بھی بہت خوش ہیں اور سوشل میڈیا پر اپنی خوشی کا کھل کر اظہار کررہے ہیں۔


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔