وقت سے لیکر ستاروں کی چال تک بتانے والی مہنگی ترین گھڑی

شائع 27 اگست 2018 07:58am

Untitled-2

امریکی گھڑی ساز کمپنی 'جیکب اینڈ کو' نے دنیا کی مہنگی ترین گھڑی 'ایسٹرونومیا اسکائی' تخلیق کی ہے جس کی قیمت صرف 538,000 پاؤنڈ یعنی پاکستانی 84179587.29 روپے ہے۔

کمپنی کیلئے کام کرنے والے واچ میکر لیوکا سوپرانا کا کہنا ہے کہ کمپنی کی تیار کردہ اس گھڑی میں پلاٹینم اور ٹائٹینئم کا استعمال کیا گیا ہے۔

Image result for astronomia sky

ان خاص میٹییرئیلز کی بدولت گھڑی کے ایک حصے میں وقت دیکھنے کیلئے ڈائل بنانا ممکن ہوا ہے، تو دوسرے حصے میں دن اور رات کے بدلتے اوقات کا تعین کرنے کیلئے زمین اور ہیرے سے چاند کی عکاسی کی گئی ہے۔

Image result for astronomia sky

اس گھڑی کے ایک پیس کو بنانے کیلئے ایک مہینے کا وقت درکار ہوتا ہے۔ اس گھڑی کی حرکت کو ستاروں سے مشابہہ بنایا گیا ہے۔

لندن میں منعقد کی گئی نمائش میں اس گھڑی کیساتھ اس کا ایک سستا ورژن 'ایسترونومیا سولر' بھی پیش کیا گیا ہے، جس کی قیمت 220,000 پاؤنڈز ہے، دنیا میں ایسی صرف 101 گھڑیاں موجود ہیں۔ اس ماڈل میں اٹھارہ قیراط سونے کا استعمال کیا گیا ہے۔