پی آئی اے کوحکومت نےانا کامسئلہ بنا لیا،خورشید شاہ

اپ ڈیٹ 12 فروری 2016 10:40am

khurs-has

اسلام آباد:اپوزیشن لیڈرخورشید کا کہنا ہے کہ حکومت کہتی ہے جہاز اڑانا حکومت کا کام نہیں،بتایا جائے بسیں چلانا حکومت کا کام ہے،پار لیمنٹ کو اہمیت نہیں دی جا رہی،اتنا اہم اجلاس بلایا گیا مگروزیراعظم موجود نہیں۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا،ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کو اہمیت نہیں دی جا رہی ہے، ا یل این جی کے اتنے بڑے معاہدہ پر ایوان کو اعتماد میں نہیں لیا گیا،آج اتنا اہم اجلاس بلایا گیا پھربھی وزیراعظم نہیں آئے،انہوں نے کہا کہ دیکھا جائے نجکاری سے ملک کو فائدہ ہوا یا نہیں،حکومت کہتی ہے جہاز اڑانا حکومت کا کام نہیں،بتایا جائے کہ بسیں چلانا کیا حکومت کا کام ہے۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کو حکومت نے انا کا مسئلہ بنا لیا،بے گناہ ورکرز کی جان لی گئی، ہم نے پی آئی اے کی نجکاری کا نہیں سوچا تھا ، مزدوروں کو بھٹی میں جلانے والے نہیں،وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ لاہور میں اورنج ٹرین لائن حکومت خود بنا رہی ہے،ثقا فتی ورثے کو نقصان پہنچے گا نہ کسی کی شان وشوکت میں کمی آئے گی۔