کراچی آپریشن کےبہتر نتائج آرہےہیں،عاصم باجوہ
عاصم سلیم باجوہ کہتے ہیں کہ جب کراچی میں آپریشن شروع ہوا تو بدامنی عروج پرتھی، آپریشن سے ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کا خاتمہ ہوا،شہر کی روشنیاں لوٹ رہی ہیں، آرمی چیف کراچی میں مکمل امن کے خواہشمند ہیں۔
میڈیا بریفنگ میں ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ نے کراچی آپریشن سے متعلق تفصیلی گفتگو کی ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں سات ہزار آپریشن کیے گئے سہولت کاروں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی گھیرا تنگ ہونے پر کراچی میں دہشت گردوں کے گروپ متحد ہونے کی کوشش کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن کے بہتر نتائج آرہے ہیں، آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی کراچی میں مکمل امن کے خواہش مند ہے ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کہتے ہیں کراچی ملک کا معاشی حب ہے اس کا امن سب کو عزیز ہے شہر میں کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے جو بہتر حالات کا ثبوت ہیں ،عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ پولیس کی استعداد کار میں اضافے کی ضرورت ہے ۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔