اورنج لائن ٹرین پراجیکٹ کے بجٹ پر گرما گرم بحث

شائع 12 فروری 2016 02:14pm

punjab_imageee

لاہور :پنجاب اسمبلی میں اورنج لائن ٹرین پراجیکٹ کے بجٹ پر گرما گرم بحث ہوئی۔ صوبائی وزیرقانون نے اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کے بل منظور ہونے کی خوشخبری سناڈالی۔

اسپیکر رانا محمد اقبال کی زیرصدارت پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر محمود الرشید نےمیٹروبس پراجیکٹ میں کرپشن سے متعلق سوالات اٹھائے اور وزیرقانون پنجاب سے اورنج لائن ٹرین پراجیکٹ کے بجٹ میں صوبائی ترقیاتی فنڈز استعمال نہ کرنے سے متعلق یقین دہانی کرانے کا مطالبہ کیا تو وزیرقانون رانا ثنائ اللہ نے جواب دینے سے انکار کردیا۔

اورنج لائن ٹرین پر بحث کے بعدوزیرقانون پنجاب نے اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری کی خوش خبری سنائی۔اجلاس کے دوران ترمیمی مسودہ قانون عوامی نمائندگان پنجاب دوہزار سولہ اور مسودہ قانون فوائد زچگی پنجاب دوہزار پندرہ کثرت رائے سے منظور کرلیا گی۔