معروف اداکارہ کے گردے میں 4 پتھریاں، فوری آپریشن کی تجویز

شائع 14 ستمبر 2018 02:32pm

sitara

پاکستانی اداکارہ ستارہ بیگ بیمار ہوگئیں، ڈاکٹروں کے مطابق ان کے گردے میں چار پتھریاں ہیں جبکہ انہیں فوری آپریشن کی تجویز بھی دے دی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق اداکارہ گردوں میں تکلیف کے باعث ہسپتال کی ایمرجنسی میں زیر علاج رہیں، اسی دوران ان کے مکمل ٹیسٹ وغیرہ کرنے پر پتہ چلا کہ ان کے گردے میں چار پتھریاں ہیں۔

 ڈاکٹرز کے مطابق ان کے گردے میں پتھریاں موجود ہیں اور اسی وجہ سے گردے سوزش کا شکار ہیں۔

اپنی بیماری کے حوالے سے ستارہ کا کہنا ہے کہ زندگی میں بڑی تکلیفیں برداشت کی ہیں لیکن گردے کی تکلیف ناقابل برداشت ہے۔

ڈاکٹروں نے انہیں فوری آپریشن کی تجویز دی ہے جبکہ انہوں نے اپنے پرستاروں سے مکمل صحتیابی کے لئے دعا کی اپیل کی ہے۔