چولستان :گیارہویں ڈیزرٹ ریلی رونی پٹیل کے نام

شائع 14 فروری 2016 05:17pm

desertrally_image

چولستان :چولستان میں ہونے والی گیارہویں ڈیزرٹ کار ریلی رونی پٹیل نے جیت لی۔ گاڑی خراب ہونے کےباعث دفاعی چیمپئن نادرمگسی ریس جاری نہ رکھ سکے۔ بی کیٹگری میں زین محمود میدان مارنے میں کامیاب رہے۔

جنوبی پنچاب کے صحرائے چولستان میں سالانہ ریس میں دوخواتین سمیت چھیانوے ڈرائیورز، فائنل راو¿نڈ میں ان ایکشن دکھائی دیئے۔دوسو بیس کلومیٹرطویل، اونچا نیچا اور پتھریلا ٹریک پرڈرائیورز نے خوب برق رفتاری کا مظاہرہ کیا۔

ریس کے دوران ٹریک کئی شائقین ٹریک پر آگئے، جنھیں ہٹانے کیلئے واٹر کینن کا استعمال کیا گیا۔نادرمگسی گاڑی خراب ہونے کے باعث اپنے ٹائٹل کا دفاع نہ کرسکے۔رونی پٹیل نے مقررہ فاصلہ دو گھنٹے چوو¿ن سیکنڈز میں طے کرتے ہوئے میدان مار لیا۔خواتین کیٹگری میں رونی پٹیل کی بیگم تشنا پٹیل فاتح رہیں۔