آج کا دن کیسا رہے گا؟ 11 اکتوبر 2018

شائع 11 اکتوبر 2018 05:13am

Today1

حمل (Mar21-Apr19)

آج دن کے آغاز میں ہی آپ کے لئے ذہنی دباؤ یا کسی قسم کا الجھاؤ سامنے آسکتا ہے جس کی وجہ سے آپ کے جذباتی رشتے متاثر ہوسکتے ہیں۔ ان حالات میں سب سے بڑی احتیاط اپنے آپ کو قابو میں رکھنا ہوتا ہے جس کی وجہ سے آپ اپنی ہر مشکل ہو سلجھا سکتے ہیں اور آج بھی کچھ ایسا ہی ہوگا۔

ثور (April20-May20)

آج اپنے آپ کو سپر مین سمجھنے کی بجائے اپنے رشتہ دار اور دوست احباب کی جانب سے پیش کی گئی مدد کی درخواست قبول کرلیں کیونکہ ان مسائل کو اکیلے سلجھانے میں آپ کامیاب نہ ہوسکیں گے جس سے آپ کو جنونی غصہ آسکتا ہے اور سینیئر شخص سے تعلقات خراب کر بیٹھیں گے۔

 (May21-June21) جوزا

آج اپنے موجودہ حالات کی وجہ سے آپ میں سخت بیزاری اور لاتعلقی کے جذبات کی افراط ہوگی۔ اس کے علاوہ اپنے جاری کاموں میں پیدا شدہ ذہنی الجھاؤ کی وجہ سے بہت زیادہ غصہ آئے گا جبکہ سیر و تفریح کے مجوزہ دورے کی منسوخی سے آپ کو پریشانی ہوسکتی ہے۔

 (June22-July22) سرطان

آج ملی جلی سوچوں کی وجہ سے آپ کے ذہنی خیالات الجھاؤ کا شکار ہوسکتے ہیں۔ ایسے حالات میں اپنے قریبی رشتہ دار ممکنہ طور پر وہ کوئی خاتون بھی ہوسکتی ہے جس کی مدد آپ کے خیالات کو الجھاؤ سے پاک کرنے میں آپ کی مددگار ہوسکتی ہے۔

 (July23-Aug22) اسد

آج ستاروں کے اثرات کی وجہ سے کئی قسم کی جذباتی حالات سے واسطہ پڑے گا جس میں دوسروں کی باتوں پر ضرورت سے زیادہ شدید ردعمل کا اظہار بھی ہوسکتا ہے۔ آپ کے لئے بہتر ہوگا کہ اپنے آپ کو پرسکون اور مطمئن بنانے کی کوشش کریں ورنہ دوستوں کے رویے سے خود کو دل گرفتہ کر بیٹھیں گے۔

 (Aug23-Sep22) سنبلہ

آج چونکہ ستاروں کے اثرات کی وجہ سے آپ کے تعلقات اپنے شریک حیات یا پیاروں سے کشیدہ ہوسکتے ہیں لیکن آپ کی متاثر کن گفتگو کی صلاحیت بہت کارگر ہوسکے گی جس سے فائدہ اٹھا کر آپ پیدا شدہ غلط فہمیوں کو دور کرنے میں کامیاب ہوسکیں گے۔

 (Sep23-Oct22) میزان

آج کسی مشکل جذباتی صورتحال کی وجہ سے آپ کا دل ٹوٹنے سے آپ کے سارے دن کا شیڈول مکمل طور پر تبدیل ہوکر رہ جائے گا جس سے آپ کا دل بھر آئے گا اور ممکنہ طور پر کسی کے سینے پر سر رکھ کر رونے کی کوچیں جنم لے سکیں گی۔

 (Oct23-Nov21) عقرب

آج آپ کو اپنے معاملات اور مسائل کی ترجیحی فہرست بنا کر اپنے آپ کو متحرک کرنے کی کوشش کرنا چاہیئے مگر اس کی وجہ سے اپنے گھریلو فرائض یا ذمہ داریوں سے غفلت نہ برتیں ورنہ حالات میں پیدا ہونے والی کشیدگی کے ذمہ دار آپ خود ہی ہوں گے۔

 (Nov22-Dec22) قوس

آج آپ دوسروں کو تنقیدی نقطہ نگاہ سے پرکھنے کی کوششوں میں مصروف رہیں گے لیکن اس کی وجہ سے دوسروں سے لاتعلقی اور حالات سے بیزاری کے جذبات آپ کو خبطی بنا دیں گے۔ آپ کو دوسرو کے معاملات میں کسی قسم کی دخل اندازی نہیں کرنی چاہیئے۔

جدی (Dec23-Jan19)

آج بہت سے کاموں کے دباؤ اور موجودہ صورتحال کی وجہ سے آپ کو کسی بھی نئی سرگرمی کا آغاز نہیں کرنا چاہیئے کیونکہ اس کی وجہ سے آپ کے ذہنی تناؤ میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ اس کے علاوہ خود کو پرسکون بنانے کے بعد ہی کسی نئے کام کی منصوبہ بندی کریں۔

دلو (Jan20-Feb18)

آج جذباتی مسائل حاوی ہونے کی وجہ سے آپ بہت پژمردہ اور بیزار لگیں گے لیکن پھر بھی حالات کا شکوہ کرنے سے بعض نہیں آئیں گے۔ مالی مشکلات آپ کو ذہنی دباؤ کا شکار بنانے کی بھی کوشش کرسکتی ہیں۔ ایسے حالات میں اپنی توجہ کو اپنے گھر کی جانب متوجہ کرنے سے کافی سکون میسر آئے گا۔

حوت (Feb19-Mar20)

آپ کو صبح سے ہی اپنے گھریلو معاملات میں پیدا ہونے والی نئی مشکلات یا رکاوٹوں کی وجہ سے کچھ تکلیف ہوسکتی ہے لیکن اگر آپ نے بعد میں تحمل اور سوچ بچار سے کام لیا تو ان کا حل تلاش کرنے میں آپ کو دیر نہ لگے گی جبکہ سارے معاملات سلجھانے کا حوصلہ بھی جنم لے سکے گا۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔