خدا کی سب سے بڑی نعمت ! بہی  پھل کھائیں- ڈاکٹرسے نجات حاصل کریں

شائع 23 اکتوبر 2018 02:44pm

 quince

پھل ہماری صحت کی تندرستی کے لئے اہم غذا  ہیں اور پھل کھانے سے جو  طاقت ملتی ہے  وہ عمر بھر آپ کا ساتھ دیتی ہے  اور پھلوں میں ہی ایک پھل  ہے  بہی ۔ ۔ ۔  جس کے کھانے سے آپ کو بہت سے ایسے فائدے ہونگے  جس کا آپ نے تصور بھی نہیں کیا ہوگا ۔

ذیل میں ایسے فائدے ہیں جو آپ کو ہمیشہ تندرست رکھیں گے۔۔

بہی دل و دماغ کے لیے بہت اچھا پھل ہے یہ دل اور دماغ کی گرمی کو کم کرتا ہے ،اگر کسی کے منہ سے خون آتا ہے تو یہ پھل انکے لئے بھی انتہائی مفید ہے۔

اسکے علاوہ جن لوگوں کو گرمی کے باعث سر میں درد ہوجاتا ہے وہ بھی اگر اس پھل کا استعمال کریں تو سر درد سے نجات حاصل کرسکتے ہیں ، بہی سردیوں میں فلو ،نزلہ ، زکام اور کھانسی کو بھی رفع کرتا ہے ۔یہ جگر کے مسئلے میں بھی کافی مفید ہے۔

 بہت سے لوگوں کو دمہ کی بیماری ہوتی ہے روزانہ کہ استعمال سے وہ اس مرض سے نجات حاصل کرسکتے ہیں اور سب سے اہم فائدہ  کے بہی کے استعمال سے آپ امراض قلب سے بچے رہتے ہیں۔