چینی سفارتخانے پر حملے کا ماسٹر مائنڈ ، بی ایل اے کا چیف کمانڈر ہلاک
اسلام آباد : کراچی میں چینی سفارتخانے پر حملے کا ماسٹر مائنڈ اور بلوچستان لبریشن آرمی کا چیف اسلم بلوچ افغانستان میں خودکش حملے کے دوران ہلاک ہو گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے جاری ایک بیان میں بی ایل اے کے اہم کمانڈر اسلم بلوچ اور پانچ اہم ساتھیوں کی ہلاکت کی تصدئی کی ہے۔
ترجمان بی ایل اے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سردار اسلم بلوچ دشمن کے ایک حملے میں تنظیم کے پانچ اہم ساتھیوں سنگت سردارو عرف تاجو، کمانڈر کریم مری عرف رحیم بلوچ ، سنگت اختر بلو، عرف رستم، سنگت فرید بلوچ اور سنگت صادق بلوچ سمیت ہلاک ہوگیا ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ اسلم بلوچ بی ایل اے کے ایک اہم کمانڈر اور بی ایل اے کے بانی رہنماؤں میں سے ایک تھا، وہ اس سے پہلے بھی متعدد بار دشمن کا نشانہ بنا ہے اور ایک بار دشمن سے دو بدو لڑائی میں شدید زخمی بھی ہوچکا تھا۔
جیئند بلوچ نے مزید کہا کہ استاد اسلم بلوچ کے ہمراہ تنظیم کے پانچ مزید ساتھی بھی شہید ہوئے، کمانڈر کریم مری عرف رحیم بلوچ 2003 سے تنظیم سے وابسطہ ہے، سنگت سردارو عرف تاجو 2003 سے بولان اور ناگاہی کے مقام پر تعینات تھا، سنگت اختر بلوچ عرف رستم بھی 2003 سے مستونگ، قلات اور بولان کے مقام پر ، سنگت فرید بلوچ اور سنگت صادق بلوچ 2012 سے تنظیم میں شامل ہیں اور قلات کے محاذ پر ڈٹے ہیں۔
واضح رہے کہ بلوچستان لبریشن آرمی پاکستان میں بدامنی پھیلانے والی بڑی دہشتگرد جماعت سمجھی جاتی ہے جوکہ ایرانی کوسٹ گارڈ کو اغوا اور ہلاک کر کے پاکستان ایران تعلقات میں بڑی رکاوٹ ڈال رہی ہے۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔