شہداء ہمیشہ ہمارے دلوں اوردعاؤں میں زندہ رہیں گے،نواز شریف
اسلام آباد:وزیراعظم نے شوال میں شہید ہونے والے فوجی جوانوں کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کی حفاظت کے لیے شہداء نے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔ جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے قوم کا فخر ہیں۔
وزیراعظم نوازشریف نے شوال میں شہید سیکورٹی اہلکاورں کے اہل خانہ سے اظہارتعزیت کیاہے۔ وزیراعظم نے شہداء کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے جوانوں نے آخری سانس تک بہادری اورجرات کا مظاہرہ کیا۔ ملک کوجس جذبے کی آج ضرورت ہے یہ قربانی اسکی بہترین مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سچائی اور باطل قوتوں کے درمیان جنگ ہے۔ اس جیسی جنگ میں مصلحت پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ پاکستانی قوم کی حفاظت کے لیے شہداء نے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ شہداء نے قوم کے مستقبل کو اپنے کل پر مقدم رکھا۔ شہداء ہمیشہ ہمارے دلوں اوردعاؤں میں زندہ رہیں گے۔ ملکی تحفظ کے لیے جانوں کے نذرانے دینے والے قوم کا فخرہیں۔ شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔