سرتاج عزیز کی قیادت میں چار رکنی وفد امریکا پہنچ گیا
اسلام آباد:پاک امریکا اسٹرٹیجک مذاکرات میں شرکت کے لیے مشیرخارجہ سرتاج عزیز کی قیادت میں چار رکنی وفد امریکا پہنچ گیا۔
مشیرخارجہ سرتاج عزیز امریکی وزیرخارجہ جان کیری کے ساتھ اسٹرٹیجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت کریں گے۔ پاکستانی وفد کی قیادت مشیرخارجہ سرتاج عزیز کر رہے ہیں، پاکستانی وفد میں عابد شیرعلی، احسن اقبال اور سیکریٹری داخلہ عارف خان شامل ہیں۔ جبکہ امریکی وفد کی قیادت جان کیری کریں گے، مذاکرات کل سے واشنگٹن میں شروع ہوں گے۔ مذکرات میں دفاع، سلامتی، معیشت، سائنس اور ٹیکنالوجی سمیت متعدد شعبوں میں تعاون کا جائزہ لیا جائے گا۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔