کراچی کی صورتحال بہتر ہورہی ہے،قائم علی شاہ

شائع 28 فروری 2016 07:05am

qaim-ali

خیرپور:وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ ایک زمانہ تھا کہ کراچی جانے سے پہلے لوگ دعائیں کرتے تھے لیکن اب صورتحال بہت بہتر ہے۔

شاہ عبداللطیف یونیورسٹی میں آٹھواں کانو وکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قائم علی شاہ نے کہا کہ کراچی کی صورتحال بہتر ہورہی ہے جسے وزیراعظم نے بھی سراہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم کی بہتری کے لیے بہتر سے بہتر کام کرہے ہیں،طلبہ کو بھی چاہیے کہ وہ تعلیم مکمل ہونے کے بعد ملک کی خدمات کا جذبہ رکھیں۔

اس موقع پر تعلیم مکمل کرنے والے طلباء میں ڈگریاں اور میڈلز تقسیم کئے گئے۔تقریب سے قبل وزیر اعلیٰ کی خیرپور میں آمد کے دوران وی ایپی پروٹوکول سے شہری پریشان ہوگئے۔تمام روڈ ویران رہے،شہریوں کو پولیس نے جگہ جگہ روکے رکھا۔