ملتان :بلدیاتی اختیارات عدم منتقل ،شہریوں کو مشکلات
ملتان :ملتان میں بلدیاتی اداروں کو اختیارات نہ ملنے پر شہریوں کو بنیادی مسائل کے حل میں مشکلات کا سامنا ہے،کہیں سیوریج کا گندا پانی جمع ہے تو کہیں کوڑے کرکٹ کے ڈھیر ہیں۔
ملتان میں سیوریج کا مسئلہ عرصہ دراز سے جاری ہے، آئے روز کسی نہ کسی جگہ گندا پانی جمع رہنا معمول بن چکا ہے،جبکہ شہر میں صفائی کی ابتر صورتحال کے باعث شہری تعفن زدہ فضا میں سانس لینے پر مجبور ہیں۔
کوڑا کرکٹ گلی محلوں میں جمع رہنے سے شہری اور بچے مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں،عوام مسائل کے حل کیلئے منتخب بلدیاتی نمائندوں سے ملتے ہیں تو وہ اختیارات نہ ملنے کا رونا روتے ہیں۔
ملتان میں سیوریج کے پانی کے نکاس کے انتظامات نہ ہونے کے باعث شہریوں کی زندگی اجیرن بن گئی ہے،ایسے میں اگر بلدیاتی اداروں کو اختیارات دے دیئے جائیں تو کسی حد تک شہریوں کے دکھوں کا مداوا ہو سکتا ہے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔