قائد اعظم نے جوپاکستان دیاتھا آج ویسا نہیں ہے، گورنر پنجاب

شائع 01 مارچ 2016 01:42pm

gp

کراچی:گورنرپنجاب رفیق رجوانہ کہتے ہیں کہ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں آپریشن ضرب عضب کامیاب ہوا اورملک میں امن قائم ہوا۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دینے پرسیکورٹی اداروں اورعوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

گورنرپنجاب رفیق رجوانہ نے کراچی میں مزارقائد پرحاضری دی اورفاتحہ خوانی کی۔گورنرنے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلمبند کئے۔اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو میں رفیق رجوانہ کا کہنا تھا کہ قائد اعظم نے جوپاکستان دیاتھا آج ویسا نہیں ہے، سانحہ مشرقی پاکستان کوبھول نہیں سکتے۔ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں ملک میں امن بحال ہوا۔

پنجاب اسمبلی میں خواتین کے حوالے سے قانون سازی سے متعلق گورنرپنجاب نے کہا کہ اختلاف رائے جمہوریت کاحسن ہے۔ان کا مزیدکہناتھا کہ خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے موٴثرقانون سازی کی ضرورت تھی۔