خیبر پختونخوا:کمرشل ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء محکمہ ٹرانسپورٹ کے حوالے
خیبر پختونخوا حکومت نے کمرشل ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کا اختیار ٹریفک پولیس سے لے کر محکمہ ٹرانسپورٹ کے حوالے کر دیا۔ اعلامیہ کی کاپی آج نیوز کو موصول ہوگئی۔
آج نیوز کو موصول ہونیوالے اعلامئے کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے ٹریفک پولیس کے اختیارات میں کمی کرتے ہوئے پی ایس پی ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا اختیار محکمہ ٹرانسپورٹ کو دے دیا۔ ٹریفک پولیس اب صرف موٹر سائیکل، کار اور جیپ کے ڈرائیونگ لائسنس جاری کر سکے گی۔
رواں سال اکتوبرتک ٹریفک پولیس کا تمام کیٹگریز کے ڈرائیونگ لائسنس بنانے کا اختیار بھی حذف کر کے محکمہ ٹرانسپورٹ کو دیدیا جائیگا۔ محکمہ ٹریفک پولیس کے مطابق اس وقت چوبیس سو لائسنس التواء کا شکارہیں۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔