کراچی :دودھ کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ
کراچی :کراچی میں دودھ کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے، شہر بھر میں کھلے دودھ کی فی لیٹر قیمت میں چھ روپے اضافہ کردیا گیا ہے، شہری من مانے اضافوں سے پریشان ہیں جبکہ کمشنر کراچی نے دودھ فروشوں کیخلاف کارروائی کا اعلان کردیا ہے۔
پیٹرول سستا، اشیائے خورونوش سستی، لیکن کراچی میں دودھ کی قیمتیں آسمان پر،شہر میں دودھ کی قیمت چھ روپے اضافے سے نوے روپے فی لیٹر جاپہنچی،کھلے دودھ کی قیمت میں من مانہ اضافہ شہریوں کیلئے درد سر بن گیا۔
کمشنرکراچی نے دودھ کی قیمتوں میں ازخود اضافے کا نوٹس لیا اور ڈیری فارم مالکان اوردودھ فروشوں کو کمشنرآفس طلب کرلیا،کمشنر کراچی آصف حیدر شاہ کا ایکشن ایک طرف البتہ دکانداروں کا وہی پرانا بہانہ، کہتے ہیں کہ دودھ پیچھے سے ہی مہنگا مل رہا ہے۔دودھ فروش اور انتظامیہ کی تو تو میں میں کا سلسلہ ایک طرف،شہریوں کا کہنا ہے کہ عوام کی سہولت کا خیال کسی کو نہیں۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔