ڈبل روٹی کھائیں بھی، لگائیں بھی
آجکل ہر کوئی چاہتا ہے کہ وہ دوسروں سے مختلف نظر آئے پرکشش اور خوبصورت بننے کے لئے لوگ طرح طرح کی کریمیں اور ادویات استعمال کر تے ہیں۔اچھی اور پر کشش جلد پانا ہر ایک کی خواہش ہے ، اچھی شخصیت سے نا صرف آپ پر اعتماد نظر اآتے ہیں بلکہ لوگ بھی آپ کو بیحد پسند کرتے ہیں۔
کیا آپ کو معلوم ہے کہ آپ گھر میں موجود اشیاءسے بیحد آسان اور بہترین ماسک تیار کر سکتے ہیں جن سے آپ کی جلد میں ایک انوکھا نکھار آسکتا ہے اور آپ بیحد پرکشش اور حسین جلد کے مالک بن سکتے ہیں۔
ڈبل روٹی ہر گھر میں استعمال کی جاتی ہے، اس سے اب بہت سے فائدے اٹھا سکتے ہیں جیسے کہ اس سے چہرے کا ایک ماسک بنا کر آپ اپنی جلد کو بیحد تروتازہ اور پر کشش بنا سکتے ہیں ۔
اسکے لئے آپکو کرنا یہ ہے کہ ڈبل روٹی کے چورے ہو ملائی میں ملا کر دو منٹ کے لئے رکھنا ہے تاکہ چورا تھوڑا نرم ہو جائے ، اب اس مکسچر کو چہرے پر آہستہ آہستہ چہرے پر لگائیں اور ملیں ، پندرہ منٹ چہرے پر لگے رکھنے کے بعد دھو لیں ، آ دیکھ کر حیران رہ جائیں کے کہ آپ کے جلد منٹوں میں چمکدار ہو جائے گی۔
بادام کا ماسک تیار کرنے کے لئے تین سے چار بادام لیں یا مقدار اتنی رکھیں جتنا آپ نے استعمال کرنا ہے۔ ان باداموں کو دودھ میں بھگو کر رکھیں ، اس کے بعدرات میں ان باداموں کو دودھ سمیت پیس لیں اور ایک اچھا گاڑھا پیسٹ بنا لیں اور چہرے پر لگا کر سو جائیں یہ ماسک پوری رات آپ کے چہرے پر لگا رہے گا اس کے بعد آپ صبح اٹھ کے نارمل پانی سے چہرہ دھولیں اس ماسک کی مدد سے آپ اپنی رنگت میں نمایاں تبدیلی محسوس کریں کے ۔
کھیرے کا ماسک بنانے کے لئے آپ کھیرے کا جوس لیں تقریبا ایک کھانے کے چمچ کے برابر اس کے بعد اسمیں لیموں کا رس شامل کریں تقریبا ایک چائے کی چمچ کے برابر اور میں ایک چائے کی چمچ ہلدی شامل کریں اور ایک چائے کی چمچ گلسرین (گلسرین کا استعمال اس صورت میں کریں اگر آپ کی جلد خشک ہے) یہ ماسک پانی کی طرح ہوگا اس لئے اسے روئی کی مدد سے چہرے پر لگائیں ، اس ماسک کو آپ آنکھوں کے گرد بھی با آسانی استعمال کر سکتے ہیں۔ پندرہ منٹ اس ماسک کو لگا رہنے دیں پھر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔ اس ماسک کو لگا تار ایک ہفتہ استعمال کریں اس کے بعد آپ اپنی جلد کو بیحد خوبصورت اور چمکدار محسوس کریں گے۔ یہ ماسک جھلسی ہوئی جلد کے لئے بھی بہت کار آمد ہے۔
بیسن کا ماسک بنانے کے لئے ایک کھانے کا چمچ بیسن لیں اس میں ایک چائے کا چمچ لیموں کا رس شامل کریں ، اسی طرح ایک چمچ ہلدی شامل کریں ان تمام اجزاءکو ایک پیالی میں ملائیں اور تھوڑا سا عرق گلاب شامل کر کے اچھی طرح مکس کر لیں ، اس پیسٹ کو چہرے پر لگائیں اور اس وقت تک لگا رہنے دیں چب تک یہ خشک نہ ہو جائے۔ پر تقریبا پندرہ منٹ بعد آپ چہرہ دھو لیں یہ ماسک آپ ہر قسم کی جلد پر استعمال کر سکتے ہیں۔





















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔