مصطفیٰ کمال نے نئی سیاسی پارٹی بنانے کا اعلان کردیا
کراچی:مصطفیٰ کمال نے نئی سیاسی پارٹی بنانے کا اعلان کردیا جو پاکستان میں صدارتی نظام کے لیے جدوجہد کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ کے سابق رہنما مصطفیٰ کمال نے اپنی پریس کانفرنس میں پارٹی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ان کی پارٹی دو افراد پر مشتمل ہے، اور قومی پرچم ہی پارٹی کا جھنڈا ہوگا۔
سابق سٹی ناظم نے اٹھارویں ترمیم پر شدید تنقید کی اور کہا کہ طاقت وفاق سے نکل کر صوبوں تک تو منتقل ہوئی لیکن گلی محلے تک نہیں پہنچی۔
انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام کے نام پر آج سب کچھ فراڈ ہے، عوام بجٹ، فوج کا کنٹرول یا خارجہ پالیسی بنانا نہیں چاہتے، وہ صرف پانی، تعلیم اور صحت مانگ رہے ہیں۔
ایم کیو ایم کے سابق رہنما نے صدارتی نظام کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ منتخب صدر پروفیشنل لوگوں کو لے کراپنی کابینہ بنائے۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کیلئے نئے شہر بسانا ہوں گے، انتظامی بنیادوں پر نئے صوبے بنائے جائیں، عوام کو بنیادی حقوق دیئے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔