Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
09 Dhul-Qadah 1445  

سابق وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی کی ضمانت منظور

شائع 28 جولائ 2019 09:01am

``

اسلام آباد: عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے مشیر عرفان صدیقی کی ضمانت منظور کرلی ہے۔ 

کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر گرفتار ہونے والے سابق وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی کی ضمانت منظور کرلی گئی ہے، مجسٹریٹ مہرین بلوچ نے 20 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض درخواست ضمانت منظور کی جس کے بعد عرفان صدیقی کے وکلاء کی ٹیم رہائی کے روبکار لے کر اڈیالہ جیل روانہ ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس نے عرفان صدیقی کو جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب گرفتار کیا تھا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ عرفان صدیقی کے خلاف سیکشن 188 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، انہوں نے گھر کرائے پر دے رکھا تھا، انہوں نے کرایہ داری پر عمل درآمد نہ کیا اور نہ ہی پولیس اسٹیشن میں اس کا اندراج کروایا۔

بعد ازاں پولیس نے عرفان صدیقی کو جوڈیشل میجسٹریٹ مہرین بلوچ کے روبرو پیش کیا جہاں عدالت نے عرفان صدیقی کی بریت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا تھا۔