Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
09 Dhul-Qadah 1445  

ایک اور سجیلا جوان مادرِ وطن کی خاطر جامِ شہادت پی گیا

شائع 29 جولائ 2019 04:45am

Untitled-1

بھکر: بلوچستان میں دہشتگردوں کے حملے میں زخمی ہونے والے پاک فوج کے سپاہی یوسف خان بھی جام شہادت نوش کرگئے، جس کے بعد شہدا کی تعداد گیارہ ہوگئی۔

WhatsApp Image 2019-07-29 at 1.38.02 AM

سپاہی یوسف خان کا تعلق بھکر سے تھا۔ جسد خاکی آج بھکر پہنچایا جائے گا۔ شمالی وزیرستان اور بلوچستان میں شہید بہادر سپوتوں کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا ہے۔

گزشتہ روز شمالی وزیرستان اور بلوچستان کے سرحدی علاقے میں دشمن کے حملے میں شہید وطن کے سپوت وطن کی مٹی کے سپرد کردیے گئے۔ شہید ہونے والے دس جوانوں کو فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کیا گیا۔

دہشتگردی کا شکارپاک فوج کے جوان فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک کردیے گئے۔

ایف سی کا سپاہی نادر حسین یعقوبی صوابی میں زمین کی آغوش میں چلا گیا۔

ایف سی کے سپاہی حفیظ اللہ سرکاری اعزاز کیساتھ مستونگ میں سپرد خاک کیے گئے۔

شہید جوان نوید خان کا جنازہ ایبٹ آباد میں ہوا۔

آبائی گاؤں کالومیرا حویلیاں میں سپردخاک کردیا گیا۔

پاک فوج کے حوالدار محمود کا جسد خاکی چشتیاں لایا گیا۔

جسد خاکی چک اڑتالیس پہنچایا گیا تو منظر ہی الگ تھا۔

شہید فوجی اہلکار بچل کی میت کندھ کوٹ پہنچائی گئی۔

شہید کے دیدار میں فوجی جوانوں،  پولیس اہلکاروں اور معززین کا جم غفیر امڈ آیا۔

مادر وطن پر قربان ہونے والے مرزا بابر کا جسد خاکی بھلوال لایا گیا۔

جہاں ان کی میت کو وطن کی مٹی کے حوالے کردیا گیا۔

پاک فوج کی شان عاقب جاوید گزشتہ روز ہی سپرد خاک کیے جاچکے۔