سپریم کورٹ نےراشدہ یعقوب کی اپیل پرفیصلہ محفوظ کرلیا
اسلام آباد:سپریم کورٹ نے پی پی اٹھہترجھنگ ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف راشدہ یعقوب کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
جسٹس گلزار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے الیکشن ٹربیونل کے فیصلہ کے خلاف درخواست کی سماعت کی،وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا،الیکشن ٹربیونل کے خلاف اپیل مسلم لیگ نون کی راشدہ یعقوب نے دائر کی تھی۔
ٹربیونل نے راشد یعقوب کو خاوند کے ناہندہ ہونے کی بنیاد پر نا اہل قرار دیا تھا،ٹربیونل نے نا اہل قرار دے کر پی پی اٹھہترمیں دوبارہ الیکشن کا حکم دیا تھا،مولانا احمد لدھیانوی نے راشدہ یعقوب کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔