حب :پولیس مقابلے کے دوران 2 اشتہاری ملزمان گرفتار
حب :حب کے علاقے ساکران میں پولیس مقابلے کے دوران دو اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔
حب کے نواحی علاقے ساکران میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے زرعی فارم پر کارروائی کی تو جرائم پیشہ افراد نے فائرنگ شروع کردی، پولیس مقابلے کے دوران دو اشتہاری ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے دو ہزار دس میں کراچی سے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل کو اغوا کیا تھا، ملزمان سندھ اور بلوچستان پولیس کو مطلوب تھے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔