لکی مروت اورکرک میں34 مشتبہ افراد گرفتار

شائع 04 مارچ 2016 09:31am

charsada-arrest

لکی مروت ،کرک:لکی مروت اور کرک میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے کارروائیوں کے دوران ایک دہشت گرد ، سترہ افغان باشندوں سمیت چونتیس مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ 

لکی مروت کے علاقے سور بند میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم سترہ افغان باشندوں سمیت تینتیس مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔

کرک کے علاقے تخت نصرتی میں بھی پولیس نے کارروائی کے دوران عبدالرازق نامی دہشت گرد کو حراست میں لے لیا۔ زیر حراست دہشت گرد اغواء برائے تاوان، دہشت گردی ، قتل اور بھتہ خوری کے متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔ جس کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔