کراچی:ایم کیو ایم قائد سے اظہار یکجہتی کے لئے احتجاجی مظاہرے
کراچی:متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے اپنے قائد سے اظہار یکجہتی کیلئے کراچی میں احتجاجی مظاہرے کیئے گئے، ایم کیوایم کے رہنما کہتے ہیں کہ الزامات کا تماشہ ان کیلئے نیا نہیں، لیبارٹری پرانی اور کردار نئے ہیں۔
ایم کیوایم نے کراچی کے اٹھارہ سے زائد مقامات پر احتجاجی مظاہرے کیئے،احتجاجی مظاہروں میں شریک رہنما وسیم اختر نے کہا پارٹی قیادت کے پیچھے ساری قوم متحد ہے، لیبارٹری پرانی، کردار نئے، ایم کیوایم توڑنے کی کوشش ناکام ہوگی۔
ایم کیوایم کی رہنما نسرین جلیل نے کہا کہ مصطفیٰ کمال نے ذوالفقار مرزا والا کردار ادا کیا، مصطفیٰ کمال کو ایم کیوایم نے مقبول بنایا۔ایم کیوایم کی جانب سے نیپا، گلشن، گلستان جوہر، کلفٹن، صدر، ناظم آباد سمیت مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے، جن میں رہنماوٴں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔