سندھ اسمبلی:نصرت صحر عباسی اور نثار کھوڑوآپس میں الجھ پڑے
سندھ اسمبلی میں نثار کھوڑو اور نصرت سحر عباسی نے ایک بار پھر الزامات کی بوچھاڑ کردی، حیدرآباد کی رہائشی اسکیم سے متعلق تحریک التواء مسترد ہونے پر ایم کیوایم ارکان نے بھی شدید احتجاج کیا۔
سندھ اسمبلی کے اجلاس میں ایوان کا ماحول اس وقت کشیدہ ہوگیا جب وقفہ سوالات میں فنکشنل لیگ کی رکن نصرت سحر عباسی اور نثار کھوڑو آپس میں الجھ پڑے،تحریک انصاف کے خرم شیرزمان نے زہرہ شاہد کے قتل پر کہا کہ کسی ظالم نے ہماری ورکر کو ٹھوک دیا، ان کے الفاظ پر احتجاج کے باعث اسپیکر نے الفاظ کارروائی سے حذف کرادیئے۔
ایم کیوایم کی حیدرآباد میں رہائشی منصوبے سے متعلق تحریک التواء اور تحریک استحقاق خلاف ضابطہ قرار دیئے جانے پر ایوان میں شدید احتجاج کیا گیا۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔