حیدرآباد:مجرم کو پیشی کے لئے عدالت موٹرسائیکل پر لے جایا گیا
حیدرآباد میں عدالت میں پیشی پر لے جانے والے مجرم کو پولیس نے موٹرسائیکل کی سیر کرادی، مجرم کو موٹرسائیکل پر بٹھا کر عدالت پہنچایا گیا۔
حیدرآباد میں وزیر داخلہ اور آئی جی سندھ کے دعووٴں کے باوجود پولیس بنیادی سہولیات سے محروم ہے، ملزمان کو پولیس موبائل کے بجائے موٹرسائیکل اور دیگر پرائیوٹ گاڑیوں میں عدالت میں پیش کیا جاتا ہے۔
پولیس نے منشیات رکھنے کے الزام میں ملزم محمد صدیق کو گرفتار کیا۔ ملزم کو ہتھکڑی لگا کر دو پولیس اہلکار موٹرسائیکل پر پیشی کیلئے عدالت لے گئے۔آج نیوز کے استفسار پر متعلقہ تھانے کے اہلکاروں کا کہنا تھا تھانے کی موبائل کسی ضروری کارروائی کے لئے گئی ہوئی تھی۔ اس لئے مجبوراً ملزم کو موٹر سائیکل پر عدالت میں پیش کیا گیا۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔