گھر کی سیڑھیوں پر کھیلتے "جن کے بچّے" کی ویڈیو

کسی بھی پراسرار یا غیر مرئی مخلوق کے بارے میں سُن کر ہ
شائع 24 اگست 2019 05:16am

Untitled-1

کسی بھی پراسرار یا غیر مرئی مخلوق کے بارے میں سُن کر ہی رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں۔ لیکن ان کی موجودگی کا احساس یقینی ہو تو انسان کے اوسان ہی خطا ہوجاتے ہیں۔

گزشتہ دنوں ایک ایسی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی جسے دیکھ کر سب ہی دنگ رہ گئے۔

امریکی شہری نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گھر میں لگے کیمرے میں کوئی پراسرار مخلوق نقل و حرکت کررہی ہے اور اُس کی موجودگی ویڈیو میں نظر بھی آرہے ہیں۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس مخلوق کی چہل قدمی کے دوران بلی بیٹھی ہے اور وہ دائیں ہاتھ سے داخل ہوا،  غائب ہونے سے قبل بلی فلور پر بہت زیادہ پریشانی کا شکار بھی نظر آئی۔

جوئی نولان نامی صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ "یہ 8 اگست 2019 رات 12 بج کر 54 منٹ کی ویڈیو ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پراسرار شخص باروچی خانے کے قریب سے گزر رہا ہے"۔

ویڈیو دیکھنے والے صارفین نے دعویٰ کیا کہ یہ جن کا بچہ ہے جبکہ کچھ کو یہ لڑکی اور کتا بھی محسوس ہوا۔

ایک صارف نے جوئی سے پوچھا کہ کیا اُن کی فیملی میں کسی کا گزشتہ دنوں انتقال ہوا؟ کیونکہ اس طرح کے واقعات اُسی صورت ہوتے ہیں۔  جوئے نے جواب دیا کہ "کسی کا انتقال نہیں ہوا البتہ اس گھر کی ایک تاریخ ہے اور ہم پہلے بھی پراسرار مخلوق کی موجودگی محسوس کرچکے ہیں"۔