مصطفی کمال آج اپنی رہائشگاہ پراہم پریس کانفرنس کریں گے

شائع 07 مارچ 2016 04:54am

mustuf-akamal00000000000000000

کراچی:ایم کیوایم کے منحرف رہنماوں مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی نے ایک بار پھر سیاسی محاذ گرم کرنے کیلئے پر تول لئے، دونوں رہنماآج اپنی رہائشگاہ پر اہم پریس کانفرنس کرنے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سیاست میں اچانک تہلکہ مچانے والے سابق ناظم کراچی ایک بار پھر ہلچل مچانے کیلئے تیار ہوگئے،مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی پیر کے روز اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

پریس کانفرنس میں انہوں نے مزید کیا انکشافات کرنے ہیں سیاسی حلقوں میں چہ مگوئیاں جاری ہیں،چار روز سے سابق ناظم کراچی کی رہائشگاہ پر لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

فکس اٹ مہم کے بانی عالمگیر خان نے مصطفیٰ کمال کی کاوشوں کو سراہااور شہر کی ترقی کیلئے بھرپور حمایت کا اعلان کیا،آج بھی ان کے گھر فرنیچر، مائیکروویو اور دیگر سامان پہنچایا گیاشہری کہتے ہیں کراچی کی ترقی کیلئے وہ مصطفیٰ کمال کیساتھ ہیں۔