مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت  51 ویں روز میں داخل

شائع 24 ستمبر 2019 07:29am
فائل فوٹو

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو 51ویں روز میں داخل ہوگیا۔نام نہادسرچ آپریشن بھی جاری ہیں۔کشتواڑ میں تین افرادکو گرفتارکرکے جعلی مقدمات میں پھنسا دیا۔معصوم افراد پر پیلٹ گنز کا آزادانہ  استعمال کیا جارہاہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کا51واں روز۔کرفیو اور پابندیاں برقرار۔جگہ جگہ کڑے پہروں کے سبب کشمیریوں کاگھروں سے نکلنا محال ہوگیا۔

کرفیو کے سبب وادی میں خوراک اور ادویات ختم ہوگئیں۔

تعلیمی ادارے بند ہیں جبکہ کاروبار ٹھپ ہوگئےاورمعیشت بھی تباہ ہوگئی۔

قابض فوج کی جانب سے پیلٹ گنز کے وار بھی جاری ہیں جس سے درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔

نہتے کشمیریوں کی گرفتاریاں بھی تھم نہ سکیں۔

کشتواڑ میں تین کشمیریوں کو گرفتار کرکے جھوٹےمقدموں میں پھنسادیا گیا۔