Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

قبائلی عوام دہشت گردوں کے سہولت کاروں پر نظر رکھیں، آرمی چیف

اپ ڈیٹ 27 ستمبر 2019 07:34pm

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قبائلی عمائدین سے ملاقات میں بارودی سرنگوں کے حالیہ واقعات کا ذکر کیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ قبائلی عوام دہشت گردوں کے سہولت کاروں پر نظر رکھیں، سیکیورٹی فورسز اور مقامی آبادی کے باہمی تعاون سے ہی شرپسندوں کا خاتمہ ممکن ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے میران شاہ کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نے شمالی اور جنوبی وزیرستان کے قبائلی عمائدین سے بات چیت بھی کی۔

آرمی چیف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ باڑ لگانے سے سرحد پار سے دہشتگردی کے واقعات میں کمی آئی، پاکستان میں امن افعانستان کے امن سے جڑا ہے، ہم چاہتے ہیں افغانستان میں امن قائم ہو۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ بزرگ قبائلی مشران نوجوانوں کی رہنمائی کے لیے اپنا کردار ادا کریں، بزرگوں کی دانشمندی، تجربے اور نوجوانوں کے جوش اور صلاحیت کا ملاپ کامیابی کا ذریعہ ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق قبائلی مشران نے آرمی چیف کو سیکیورٹی فورسز کی حمایت جاری رکھنے کا یقین دلایا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div