کراچی میں گھر سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد
کراچی:کراچی میں اورنگی ٹاوٴن میں پولیس نے گھرسے میاں بیوی کی لاشیں برآمد کرلی۔مقتولین کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔
اورنگی ٹاوٴن مومن آباد کے علاقے بسمہ اللہ کالونی میں مکان سے ایک خاتون اورمرد کی لاشیں ملیں ہیں۔ مقتولین کی شناخت خان اللہ اور ثمینہ کے ناموں سے ہوئی جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق مقتول خان اللہ خاتون ثمینہ کو چند روز پہلے وزیرستان سے کراچی لایا تھا۔ مقتولین نے والدین کی مرضی کے خلاف شادی کی تھی پولیس کو شبہ ہے کہ مقتول ثمینہ کے لواحقین نے دونوں میاں بیوی کو قتل کیا۔
[video poster="https://i.aaj.tv/wp-content/uploads/2016/03/RB-KARACHI-0944_x264-mp4-image.png" width="700" height="400" mp4="https://i.aaj.tv/wp-content/uploads/2016/03/RB-KARACHI-0944_x264.mp4"][/video]
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔