اسلام آباد:نومنتخب میئر کو بلآخر آفس مل ہی گیا

شائع 07 مارچ 2016 01:32pm

ansar

اسلام آباد:اسلام آباد کے میئرشیخ انصرعزیزکا کہنا ہے کہ عوامی نمائندوں کو آفس سے کوئی غرض نہیں کہیں بھی بیٹھ کرکام کرلیں گے۔ کارکردگی دکھانے کیلئے وقت درکار ہوگا۔

وفاقی داراحکومت کے میئرکو بل آخرآفس مل ہی گیا۔ اسلام آباد کے تینوں ڈپٹی میئرز کے ہمراہ دفترپہنچنے پرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شیخ انصرعزیز نے کہ کہ تجاوزات کے حوالے سے بہت جلد شہریوں کو اچھی خبرملے گی۔

شیخ انصرعزیز کا کہنا تھا کہ ماحولیات،سیوریج،روڈ ڈویلپمنٹ اورایجوکیشن کے ادارے ہمیں ملیں گے۔ ہم بہت جلد کام شروع کر دیں گے۔انہوں نے کہا کہ اپنی کارکردگی دکھانے کے لیے بلدیاتی نمائندوں کوکچھ وقت درکارہوگا۔