وفاقی وزارت داخلہ نے صوبائی حکومت کو شبقدر دھماکے کی پیشگی اطلاع دی تھی

اپ ڈیٹ 07 مارچ 2016 06:30pm

char

اسلام آباد:شبقدرمیں ہونے و الے دھماکے نے خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے انتظامات کی قلعی کھول دی۔ وزارت داخلہ نے صوبائی حکومت کوتین ماہ قبل دھماکے کی پیشگی اطلاع دے دی تھی۔

شبقدر کی عدالت میں دھماکے کا الرٹ وفاقی وزارت داخلہ نے گزشتہ سال چودہ دسمبر میں جاری کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت کوایک مراسلہ جاری کیا گیا تھا، مراسلے میں خیبرپختونخوا حکومت کوخبردار کیا گیا تھا کہ چارسدہ کی تحصیل شبقدرمیں واقع ڈسٹرکٹ کورٹ پردہشت گرد حملہ آورہوسکتے ہیں۔مراسلے میں صوبائی حکومت کوبتایا گیا کہ تین دہشت گردوں نے کچہری پرحملے کا منصوبہ بنا رکھا ہے۔ دہشت گرد قیدیوں کے روپ میں احاطہ عدالت میں داخل ہوسکتے ہیں۔ مراسلے میں کچہری کی سیکورٹی کے لیے فول پروف بنانے کی تجویز بھی دی گئی تھی۔